47

کارکن تیار رہیں کسی بھی وقت احتجاج کی کال دی جا سکتی ہے:مولانا طاہر القادری

 

اہور(  آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کارکن تیار رہیں کسی بھی وقت احتجاج کی  کال دی جا سکتی ہے،انہوں نے اپنی جماعت کی انتظامیہ کو کینٹرتیار رکھنے کی ہدایات کر دی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پاکستان عوامی تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت احتجاج کی کال دے سکتاہوں کارکنان اپنے تیاری کررکھیں تاکہ مختصر نوٹس سے ان کی تیاریوں میں کوئی خلل نہ آئے ۔انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ پنجاب حکومت کسی لائحہ عمل پر کام کررہی ہے ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے عمرے پر جانے کا پروگرام شیڈول تو ہے لیکن یہ ایک نفلی عبادت ہے جبکہ شہیدوں کے خون کا بدلہ فرض ہے۔مجھے جو کاپی فراہم کی گئی اس میں درج تاریخ سے شکوک پیدا ہوتے ہیں اس کی اصل کاپی کی تلاش میں ہوں تاکہ موازانہ کرسکوں۔طاہر القادری کہتے ہیں کہ میں نے رپورٹ پڑھ لی ہے ابھی ہمارے وکلا اس کو پڑھ رہیں عجلت میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔جوکاپی ہمٰیں ملی ہے اس کے مطابق رانا ثنااللہ ،وزیر اعلی پنجاب اور دیگر ذمہ داران اس واقعے میں مجرم ہیں ،لیکن پنجاب حکومت کے ترجمان کل سے کہ رہے ہیں کہ یہ رپورٹ ٹھیک نہیں ۔

Facebook Comments