تازہ ترین

انگارغون پانی کی نایابی کے حوالے سے متعلقہ اسٹاف کوہدایت کی جائے؍حکیم خان

چترال (آواز چترال نیوز)سماجی کارکن حکیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ   ادارے کے عملے صر ف گھروں میں پانی بل تقسیم کرتے وقت نظرآتے ہیں ۔ جبکہ پانی کی صورت حال یہ ہے کہ کئی کئی دنوں تک لوگ انگار غون پانی کی بوند بوند کو ترستے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ زرگراندہ کے شروع میں ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کے دولت خانہ کے آس پاس تمام لائنوں میں پانی نہیں آتے ہیں اس لئے کرایہ دارانتہائی مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال ارشادعلی سودھرسے درمندانہ اپیل کی ، کہ متعلقہ اسٹاف کوسختی سے ہدایت کی جائے تا کہپینے کے پانی کا یہ سنگین مسئلہ حل ہو سکے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button