تازہ ترین

ڈرائیور پر نیندکا غلبہ؛پشاور سے آنیوالا فلائنگ کوچ چمرکن میں بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا؛مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے

چترال( آواز چترال نیوز)پشاور سے چترال جاتے ہوئے مسافر کوچ نے چمر کن گاؤں میں سڑک کے کنارے نصب بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جسکے نتیجے میں کھمبے پر نصب ٹرانسفارمر بھی خراب ہو گیا تاہم اس حا دثے میں مسافر معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔ چمرکن کے نائب ناظم حاجی غلام رسول نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ رات کو پشاور سے چترال کیلئے جو گاڑیاں نکلتی ہیں ا ن ڈرائیوروں پر اکثر صبح کے وقت نیند کا غلبہ آتا ہے جس کی وجہ سے وہ حادثات کے شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بھی ڈرائیور پر نیند کےغلبے کی وجہ سے پیش آیا اور صبح آذان کے وقت یہ فلائنگ کوچ سڑک کے کنارے اس کھمبے سے ٹکراگیا جس پر ٹرانسفارمر نصب تھا جس کی وجہ سے وہ ٹرانسفار تباہ ہوا ور پورے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ حاجی غلام رسول نے مزید بتایا کہ انہوں نے فوری طور پر واپڈا والو ں کو اطلاع دی جنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈرائیور پر مقدمہ درج نہ کی جائے البتہ ٹرانسفارمر کی مرمت کے پیسے اس سے وصول کی جائے گی۔ مگر معلوم ہوا کہ واپڈا کے پاس نہ تو اتنے بڑے کھمبے موجود ہیں اور نہ ٹرانسفارمر۔ انہوں نے وفاقی وزیر بجلی،سیکرٹری واٹر اینڈ پاؤر،چئیرمین واپڈا اور چیف ایگزیکٹیو پسکو سے مطالبہ کیا کہ پیسکو چترال کے دفتر میں ایمرجنسی کے طور پر ٹرانسفارمر،تار،بجلی کے کنبھے اور دیگر ضروری سامان رکھے جائیں تاکہ اس قسم کے حادثات کے وقت بجلی کی فراہمی بروقت کی جاسکے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button