87

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں، دھرنے والوں کو اسلام آباد کس نے بھیجا؟ معروف صحافی کے چونکا دینے والے انکشافات، کہانی کھل کر سامنے آ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار کاشف عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کا پول کھول دیا، سینئر صحافی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والے رانا ثنا ء اللہ سے معاہدہ کرکے پنجاب حکومت کی سر پرستی میں اسلام آباد آئے۔ سینئر صحافی کاشف عباسی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والوں کو اسلام آباد بھیجنے والی پنجاب حکومت تھی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک والوں نے اپنے تمام تر مطالبات پنجاب حکومت کے سامنے رکھے، صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے دھرنے والوں سےمذاکرات کیے، اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہہم آپ کے تمام مطالبات مان لیتے ہیں لیکن وفاقی وزیر قانون کا استعفیٰ صرف اسلام آباد سے مل سکتا ہے، اس کے بعد صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے تحریک لبیک کے مظاہرین کو اسلام آباد کی راہ دکھائی۔ سینئر صحافی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے سارے راستے مظاہرین کو سکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا گیا، کاشف عباسی نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ بھی خبریں ہیں کہ اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں ہونے والے مذاکرات میں پنجاب حکومت نے دھرنا مظاہرین کے مطالبات منوانے کے لیے تمام تر حربے استعمال کیے لیکن وفاقی حکومت مطالبات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتی رہی۔

Facebook Comments