تازہ ترین

آرمی پبلک سکول کے بعد پشاور میں ایک اور خوفناک حملہ،آپریشن ختم،جاںبحق ہونیوالے افراد کی تعداد بڑھ گئی

پشاور(نیوزڈیسک) آرمی پبلک سکول کے بعد پشاور میں ایک اور خوفناک حملہ،آپریشن ختم،جاںبحق ہونیوالے افراد کی تعداد بڑھ گئی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور یونیورسٹی روڈ پر واقع زرعی ڈائریکٹوریٹ میں داخل ہونے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ مسلح افواج کے دستوں نے تمام علاقے کو کلیئر کر دیا ہے۔ آپریشن کے دوران آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فضا سےعمارت کی نگرانی کرتا رہا۔ بزدل دہشتگرد عورتوں کا روپ دھارے برقعے پہن کر صبح 7 بجے کے قریب زرعی ڈائریکٹوریٹ میں داخل ہوئے۔پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پرلے میں 9 افراد شہید، بہادر سیکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے 5 بزدل دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات ا?باد میڈیکل کمپلیکس میں 38 زخمی زیر علاج ہیں جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پشاور یونیورسٹی روڈ پر زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 9 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے۔ فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پانچوں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ 3 خود کش جیکٹس اور بارودی مواد کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق عمارت تک پہنچنے کے لئے دہشت گردوں نے رکشا کا استعمال کیا۔ دہشت گرد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ سے متصل ہاسٹل میں طلبہ موجود تھے۔ ہلاک کیے گئے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس میں 2 کلاشنکوف، پستول، 3 خود کش جیکٹس اور بارودی مواد شامل ہے۔آپریشن کے بعد خود کش جیکٹس اور بارودی مواد کو بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button