84

پاکستان پیپلز پارٹی کی پچاسویں یوم تاسیس چترال ؛۔ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے شہید بھٹو غریب کے لئے جان کی بازی لگادی اور اصولوں کی سودا بازی نہیں کی؛۔ سلیم خان

چترال (نمائندہ آوازچترال) پاکستان پیپلز پارٹی کی پچاسویں یوم تاسیس چترال میں منائی گئی جس میں پارٹی کے ضلعی صدر ا ور ایم پی اے سلیم خان اوردوسرے قائدین اور کارکنان نے جمہوریت ، غریب عوام کی خدمت ،Image may contain: 5 people, outdoor اسلام کی سربلندی اور ملکی استحکام کے لئے پارٹی کے بانی شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ شہیدوں کی پارٹی ہے جنہوں نے اس ملک کی غریب کے لئے جان کی بازی لگادی اور انہوں نے کبھی اصولوں کی سودا بازی نہیں کی اور نہ ہی ظالم کے آگے سرجھکایا اور نہ کسی سے زندگی کی بھیک مانگی اور اسی سرزمین پر اپنا خون بہادیا۔ ارندو سے لے کر یارخون اور تورکھو تک دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے کارکنان سے Image may contain: 4 people, people sitting, table and outdoorخطاب کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی کی گولڈن جوبلی کی مبارک باد دی اور کہاکہ شہید بھٹو کا اسٹائل اپنانے کی کوشش بہت لیڈر کرتے ہیں لیکن ان جیسے کام کرنا کسی کے بس کی بات نہیں جس نے ملک کو 1973ء کو متفقہ آئین دیا اور ملک کو دنیا کا سب سے پہلا اسلامی ایٹمی قوت بھی بنادیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک دشمن قوت بے نظیر بھٹو کو شہید کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے تھے لیکن آصف زرداری نے ان کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے پاکستان کھپے کا نعرہ مستانہ لگاکر یہ ثابت کردیا کہ پی پی پی ہی دراصل وفاق کی علامت جماعت ہے۔ سلیم خان نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان کی حکومت دوغلی پالیسی اور جھوٹ کی بنیاد پر قائم ہے Image may contain: 4 peopleجوکہ گزشتہ ساڑھے چار سال میں چترال کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیااور گزشتہ ماہ چترال آکراپر چترال ضلعے کا اعلان کرکے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جبکہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک خود کئی مرتبہ اپر چترال ضلعے کے قیام کو غیر مفید قرار دیا تھا ۔ انہوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ نئی ضلعے کی قیام کے لئے پانچ کروڑ روپے کی ضرورت ہوتی ہے Image may contain: 4 people, people smiling, people standing and outdoorلیکن اس حکومت کے پاس ایک پائی بھی اس مد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بھی صوبائی حکومت میں حصہ دار ہے اور خزانہ اور بلدیات کے اہم قلمدان رکھنے کے باوجود ضلعے کو کچھ نہ دے سکے بلکہ ضلعے کا غیر ترقیاتی فنڈ کو 33کروڑ روپے سے گھٹاکر 13کروڑ روپے کردیا ہے۔ سلیم خان نے پارٹی مخالفین کو مناظرے کا کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ وہ آکر اپنی پارٹی حکومتوں کے ضلع چترال کے لئے انجام دئیے گئے خدمات کو ایک ایک کرکے شمار کرلیں اور ساتھ ہی پی پی پی کی خدمات کو بھی تحمل اور صبر سے سن لیں۔ Image may contain: 6 people, people smiling, beard and outdoorاس سے قبل محمد حکیم ایڈوکیٹ، مولانا عبداللطیف، قاری نظام الدین، فخر عالم، اکمل بھٹو، شیر جوان، مولانا خلیل الرحمن، شیر عزیز بیگ،شمس الرحمن لال، پرویز لال اور دوسروں نے خطاب کیااورچترال کے لئے پارٹی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر کئی افراد مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیاجن میں پاکستان مسلم لیگ سے شیرین تاج فاطمہ دنین، حاجی اقبال آف برنس اور ٹھینگ شین کے شیر عالم لال،جماعت اسلامی دروش سے محمد داؤد شامل ہیں۔ پارٹی کے دیگر لیڈر امیر اللہ خان ، سابق ایم پی اے حاجی غلام محمدبھی موجود تھے۔Image may contain: 4 people, people smiling, people standing

Facebook Comments