تازہ ترین
نوازشریف کے احسن اقبال سے تندو تیز سوالات
ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے استفسار کیا کہ دھرنے والوں کو کس کی سپورٹ حاصل تھی ؟معاہدے کے نکات کس نے طے کئے ؟نوازشریف کے تندو تیز سوالات پر احسن اقبال نے کہا کہ وہ ان تمام جواب اور تفصیلات علیحدگی میں بتائیں گے ۔اجلاس کے دوران نوازشریف نے وفاقی وزیر داخلہ سے پوچھا کہ دھرنے والوں کو کہاں سے مدد مل رہی تھی؟ آپریشن سے پہلے تمام وسائل کی فراہمی کیوں یقینی نہیں بنائی گئی؟سابق وزیراعظم نے یہ بھی استفسار کیا کہ دھرنے والوں سے ہونے والے معاہدے کے نکات کس نے طے کئے؟ پہلی کوشش میں ناکامی پر آپریشن کا متبادل منصوبہ کس کا تھا ؟
Facebook Comments