75

حکومت کی بڑی قلابازی،دھرنے والوں سے مفاہمت کی باتوں کا ڈراپ سین، دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ حکومت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ وفاقی وزراء زاہد حامد اور انوشہ رحمان نے استعفٰی نہیں دیا ٗاستعفیٰ سے جڑی تمام خبریں بے بنیاد ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے حکم کہ دھرنا ختم کرانے کیلئے غیر مسلح آپریشن کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ دھرنے والے مسلح تھے اس لئے آپریشن روکنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے نقطہ نظرسے عدالت کو پیر کو آگاہ کرے گی۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت اس مسئلے افہام تفہیم کےذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے،اس کے ساتھ دیگر ناموں کو مسلک کرنا غیرذمہ درانہ اور غیر زمہ دارانہ ہے ،سب کو اجتناب کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ پر امن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کرکے اسلام آباد روالپنڈی کے لوگوں کی مشکلات ختم کرنا چاہتے ہیں۔

Facebook Comments