تازہ ترین

پاک فوج کی فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن کا حصہ بننے سے معذرت

چودھری) پاک فوج نے فیض آباد دھرنا کے شرکاء کیخلاف آپریشن کرنے سے معذ ر ت کر لی ،اپنے جاری کردہ مراسلہ میں پاک فوج نے حکومت سے وضاحت طلب کی ہے پولیس ، ایف سی ا و ر رینجرز کو پوری طرح استعمال کیوں نہیں کیا گیا ، جبکہ عدالت عالیہ بھی دھرنے کے شرکاء کیخلاف کسی بھی قسم کے طاقت کے استعمال نہ کرنے کے احکامات دے چکی ہے ، ایسی صورتحال میں پاک فوج یہ ذمہ داری ادا نہیں کر سکتی۔

واضح رہے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے وزارت داخلہ کی درخواست پر اسلام آباد میں فوج طلب کی گئی تھی اور اسکا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق فوج کی تعیناتی فوری طور پر ہوگی اور وہ تاحکم ثانی دارالحکومت میں تعینات رہے گی۔اسلام آباد میں فوج کی طلبی آئین کے آرٹیکل 245، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشنز 5۔4 اور تعزیرات پاکستان کے سیکشن 131 اے کے تحت کی گئی۔ اسلام آباد کے تمام حساس علاقوں میں فوجیوں کی معقول تعداد تعینات کی جائے گی اور دستوں کی تعداد کا فیصلہ کمانڈر 111 بریگیڈ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے فوج طلب کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button