تازہ ترین

چترال بازارمیں سیلنڈرپھٹ جانے سے آگ بھڑگ اُٹھی جس کے نتیجے میں کبابی کی دکان جل کرخاکستر

چترال(نمائندہ آواز) پرانا پی آئی اے چوک چترال بازارمیں سیلنڈرپھٹ جانے سے آگ بھڑگ اُٹھی جس کے نتیجے میں کبابی کی دکان جل کرخاکستر ہو گیا آگ لگنے سے تقریبا2 لاکھ روپے کانقصان ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز پرانا پی آئی اے چوک چترال بازارکے کبابی حمیدالرحمن کی دوکان میں سیلنڈرپھٹ جانے سے کی وجہ آگ بھڑگ اُٹھی جس کے نتیجے میں کبابی کی دوکان جل کرخاکسترہوا ۔اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم،ٹی ایم اے اسٹاف اورفائربریگیڈعملہ موقع پرپہنچ کرآگ پرقابوپالیا ۔اس موقع پر تجاربرادری نے اسسٹنٹ کمشنر چترال سے بازارکے تمام دوکانوں میں آگ بجھانے کے آلہ لگانے کا مطالبہ کیا۔اے سی چترال نے کہاکہ نئی بلڈنگ ایکٹ میں کارپارکنگ،واش روم،آگ بجھانے کاآلہ اوردیگرسہولیات موجود ہونا انتہائی ضروری ہے جس پرسختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔انہوں نے اس موقع پر مقامی رضاکاروں اورٹی ایم اے اسٹاف کو آگ بجھانے میں کردار ادا کرنے پر اُن کی تعریف کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button