تازہ ترین

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ڈاکومنٹیشن کیلئے 30نومبر کا اخری ڈیڈ لائن، پانچ ہزار سے زائد گاڑیوں کی اندراج مکمل

  • چترال ( نمائندہ چترال  ) ضلعی پولیس آفیسر چترال کے دفتر سے موصول شدہ اطلاع کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ڈاکومنٹیشن کیلئے 30نومبر کا اخری ڈیڈ لائن دیا گیا ہے۔ جس کے بعد مذید توسیع نہ دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔ یہ فیصلہ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کی طرف سے موصول شدہ ہے۔ جبکہ چترال پولیس نے بذریعہ اشتہار تمام نان کسٹم پیڈ گاڑی مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی ڈاکومنٹیشن 30نومبر 2017سے پہلے کروائیں بصورت دیگر مذکورہ ڈیڈ لائن کے بعد ان تمام گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی جن کی ڈاکومنٹیشن ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ جبکہ ابھی تک پانچ ہزار سے زیادہ گاڑیوں کی ڈاکومنٹیشن مکمل ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ابھی تک تین سو سے زیادہ گاڑیاں کٹ گاڑیوں کے زمرے میں درج ہوگئی ہیں۔ جن کو ابھی تک کوئی نمبر ایشو نہیں ہوا ہے۔ اور سینکڑوں ایسی مذید گاڑیوں کی چترال میں موجودگی کی اطلاعات ہیں جو پولیس کی کاروائی کے خوف سے ابھی تک ڈاکومنٹیشن کیلئے متعلقہ حکام کے پاس نہیں آئے ہیں۔دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکر نے ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیر اورڈی پی او منصور آمان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کٹ گاڑیوں کی بھی ڈاکومنٹیشن کی جائے۔ انھوں نے بتایا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں میں اکثریت کٹ گاڑیوں کی ہے۔ جوکہ افغانستان کے پہاڑی علاقوں سے ٹکڑوں کی شکل میں ملاکنڈ ڈویژن پہنچ جاتی ہیں۔ جس کے بعد ان کو دوبارہ جوڑ کر مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔ جو کہ تمام ملاکنڈ ڈویژن میں موجود ہیں مگر بدقسمتی سے چترال کے لوگوں کیلئے قوانین کو انتہائی سخت کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کے سادہ لوح عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ انھوں نے ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ خصوصا جی او سی ملاکنڈ سے اپیل کی ہیں کہ کٹ گاڑیوں کیلئے بھی کوئی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے ۔انھوں نے مذید بتایا کہ بعض ایسی گاڑیوں کو بھی کٹ گاڑیوں میں شمار کیا گیا ہے جن کی صرف چھتیں حادثاتی طور پر ٹوٹنے کی وجہ سے دوبارہ ویلڈ کئے گئے ہیں۔جوکہ سراسر زیادتی ہے ۔ انھوں نے انتظامیہ سے ایسی گاڑیوں کو دوبارہ ایکسپرٹ سے معائنہ کرانے کے بعد نمبر ایشو کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button