تازہ ترین

دھرنا ختم ہونے میں کچھ ہی دیر باقی۔۔بڑا بریک تھرو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک لبیک اور حکومت کے مابین مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پیر حسین الدین شاہ جنوبی افریقہ روانہ، پیرحسین الدین شاہ نے کمیٹی کے ذریعے اپناکام مکمل کرکے حکومت کوبھیجوادیا، ترجمان،مذاکرات بے نتیجہ رہے، دلبرداشتہ ہو کر بیرون ملک چلے گئے، میڈیا رپورٹس۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک لبیک اور حکومت کے مابین مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پیر حسین الدین شاہ مذاکرات کو بے نتیجہ چھوڑ کر جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے جہاں وہ ایک ماہ کاقیام کرینگے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں جانب کی ہٹ دھرمی کے بعد دلبرداشتہ ہو کر جنوبی افریقہ روانہ ہوئے، نہوںنے دونوں فریقین پرواضح

کردیاتھاکہ جب تک دونوں فریقین اپنی اپنی ضدپرقائم رہیں گے اورکسی طرح کی لچک کامظاہرہ نہیں کریں گے مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے ۔دوسری جانب پیر حسین الدین شاہ کے ترجمان کے مطابق پیرحسین الدین شاہ نے کمیٹی کے ذریعے اپناکام مکمل کرکے حکومت کوبھیجوادیا،جس کے بعداب ان کامزیدکرداراب باقی نہیں اس لئے وہ بیرون ملک روانہ ہورہے ہیں ۔خیال رہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ نے وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کے استعفیٰ تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button