تازہ ترین

گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے چترال کو بجلی دینے کیلئے ہیوی ٹرانسفرمیر دروش پہنچ گئے

  • چترال ( نمائندہ   ) چترال سے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے چترال کو بجلی دینے کیلئے کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہیوی ٹرانسفر دروش پہنچ گئے ہیں ۔ جو دروش گرڈ اسٹیشن میں نصب کئے جائیں گے۔ چترال ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اس عزم کو دوبارہ دہرایا کہ 25دسمبر سے دروش اورچترال ٹاون سمیت سب ڈویژن مستوج کو جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن سے موجودہ پیڈو ٹرانسمیشن لائن کے زریعے بجلی دی جائیگی ۔ انھوں نے بتایا کہ 25دسمبر کو وزیر اعظم پاکستان شاہد حاقان عباسی گولین ہائیڈور پراجیکٹ کے پہلی یونٹ کا افتتاح کریں گے۔ اور ساتھ چترال ، دروش اور ایون بروز کے گیس پلانٹوں اور گرم چشمہ ، و کالاش ویلیز سڑکوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکر نے مرکزی حکومت اور خصوصی طور پر ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انھوں نے دن رات محنت کرکے چترال کو بجلی دلوانے میں کردار ادا کیا۔ جبکہ بعض مخالفین نے اس کام کو ناممکن بنادئیے تھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button