63

چترال دروش کے پسماندہ ترین علاقہ اُرسون میں گذشتہ روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Image may contain: 3 peopleچترال ( نمایندہ آواز ) چترال دروش کے پسماندہ ترین علاقہ اُرسون میں گذشتہ روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں پاکستان آرمی ،چترال سکاؤٹس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ چترال کے میڈیکل ، سرجیکل سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حصہ لیا ۔ فری میڈیکل کیمپ میں علاقے کے 106بچوں ، 130خواتین اور 87وں کو علاج معالجے کی سہولت دی گئی اور مفت ادویات فراہم کئے گئے ۔ میڈیکل کیمپ کے اختتام کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے اُرسون گاؤن کے غریب مستحق افراد میں مفت راشن پیکیج تقسیم کئے ، جس میں آٹا ، دال ، چینی ، گھی وغیرہ شامل ہیں ، اس موقع پر علاقے کے لوگوں خصوصا مریضوں نے پاک آرمی چترال سکاؤٹس کی طرف سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے اور راشن کی تقسیم پر کمانڈنٹ ٹاسک فورس اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ۔ دوسرے دن اس قسم کے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد گورنمنٹ مڈل سکول کٹاگاڑ ( میرکھنی) میں بھی کیا گیا ۔ جس میں بھی سینکڑوں مرد و خواتین اور مریج بچوں کو علاج کی سہولت دی گئی اور مفت ادویات تقسیم کئے گئے ۔Image may contain: 6 people, people standing

Facebook Comments