95

سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کا ڈی جی پی ڈی اے کے ہمراہ حیات آباد میں کھلی کچہری ۔ غیر روایتی کھلی کچہریاں لگاکر عوامی مسائل کو حل کریں گے۔ کھلی کچہری کا مقصد براہ راست عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے ۔عنایت اللہ خان

پشاور ( �آوازنیوز )سینئرو زیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے ڈی جی پی ڈی اے کے ہمراہ حیات آباد کے جامع مسجد میں عوام کے لیے کھلی کچہری کا انعقادکیا اور عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔ اس موقع ہر منتخب ناظمین ، ڈسٹرکٹ و تحصیل ممبران ،کونسلرز اور حیات آباد کے رہائشی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ان کو درپیش مسائل سے سینئرو زیر کو آگاہ کیا ۔ کھلی کچہری کے موقع پر حیات آباد کے رہائشیوں نے حیات آباد میں پینے کا پانی ، صفائی کی صورت حال ، سیکورٹی ، منشیات فروشی میں ملوث افراد ، غیر قانونی سپیڈ بریکیر ز ، سروس روڈ میں توسیع جیسے اہم مسائل کی طرف نشاندہی کی ۔ حیات آبادمیں قبرستان سے متعلق شکایات بھی سنے گئے ۔ اس موقع پر سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے بعض شکایا ت کوموقع پر حل کرنے کی ہدایت کی ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد براہ راست عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیات آباد میں پانی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں اور اس مقصد کے لیے مزیدٹیوب ویلز لگارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حیات آباد سے غیر قانونی سپیڈبریکیر ز کے خاتمہ کر کے جہاں ضرورت ہوگی وہاں بین الاقوامی معیار کے سپیڈ بریکیرز بنارہے ہیں ۔ آئی کیٹ سپیڈ بریکیرز کو ختم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور چھوٹے گلیوں تک صفائی کو یقینی بنانے کے لیے موٹر سائیکل ٹرالی کا انتظام کیا گیا ہے اور اب ہر گھر تک صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریپڈ بس سروس سے حیات آباد کے مکینوں کو استفادہ کے لیے زیادہ تر حیات آباد میں ریپڈ بس سروس فراہم کی جائے گی اور دوسرے فیزز کو لنکس بس فراہم ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ منتخب ناظمین تک رسائی کو مزید آسان بنایا جارہا ہے اور گرین بیلٹس میں کنٹینرآفس لگارہے ہیں جس سے ہر فرد کو ناظمین تک رسائی آسان ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ حیات آباد کے تمام مارکیٹیس میں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جائے گا اور تجاوزات کاخاتمہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کے مسائل حل کریں گے ۔ پارکس کو خوبصورت بنایا جارہا ہے اورپارکس میں سولر لائٹس کا انتظام کیا جارہا ہے ۔سیکورٹی کے حوالے سے حیات کو محفوظ ترین علاقہ بنائیں گے ۔ حیات آباد کے عوام اور منتخب افراد نے سینئر وزیر کا مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا ۔

Facebook Comments