127

آنکھوں کی کمزوری کو دور کرنے کے لیے اس پھل کا استعمال کریں،ناقابل یقین فوائد‎

نیو یارک (نیوز ڈیسک) امریکی طبی ماہرین نے گاجر کے بعد انگور کو بھی بینائی کے لیےمفید قرار دے دیا ہے۔ امریکا کی میامی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انگور کھانے سے آنکھوں کے قرینے میں نقصان دہ مالیکیولز کے اخراج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ انگور چونکہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اسی لیے وہ ڈی این اے کو نقصان سے بچا کر صحت مند خلیات کو تحفظ دیتے ہیں اور اس کے نتیجے میں بینائی کو فائدہ ہوتا ہے۔ قرینہ آنکھ کا وہ حصہ ہوتاہے جہاں موجود خلیات روشنی پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں اورعمر بڑھنے کے ساتھ لاحق ہونے والے امراض سے اندھے پن کا خطرہ بڑھتا ہے۔ محققین کے مطابق انگوروں کو غذا میں شامل کرنے سے قرینے کی صحت کو تحفظ ملتا ہے اور وہ مضر صحت مالیکیولز سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرکے آنکھوں کے افعال کو بحال رکھتے ہیں۔ انگور وٹامن سی ، کے اور بیٹا کروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کے اندر سے نقصان دہ مالیکیولز کو نکال باہر کرتے ہیں۔
Facebook Comments