تازہ ترین

ادارے کے بہترین مفاد میں موجودہ پرنسپل آسیہ بی بی کو ہر صورت بحال رکھی جائے ۔ بصورت دیگر وہ احتجاج کرتے ہوئے کلاسوں کا بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گی ۔ طالبات شاہین ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ

Image may contain: one or more people and people sittingچترال ( نمائندہ آواز ) شاہین ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چترال کی 170طالبات نے چیرمین ایس ، ایس ،وی،ٹی آئزائر کموڈور امینالحق سے پُر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ اُن کی اور ادارے کے بہترین مفاد میں موجودہ پرنسپل آسیہ بی بی کو ہر صورت بحال رکھی جائے ۔ بصورت دیگر وہ احتجاج کرتے ہوئے کلاسوں کا بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گی ۔ چترال پریس کلب میں پیر کے روز ایس وی ٹی آئی کی طالبات ضیاء النساء ، مہتاب ، خورشیدہ ،صباء اور ماروہ نے اپنے درجنوں دیگر ساتھیوں نے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ پاکستان اور چترال میں خواتین کے حقوق اور احترام کی بہت باتیں ہوتی ہیں ۔ لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ۔ Image may contain: one or more people and people sittingجس کی مثال ایس وی ٹیٰ آئی چترال کی طالبات کی موجودہ پرنسپل کی بحالی کے مطالبے کو حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے سرد خانے میں ڈالنے اور ٹرخانے سے واضح ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ پرنسپل نے ایک انتہائی نوزائیدہ ادارے کو اپنی اعلی صلاحیتوں کی بدولت مختصر عرصے کے دوران ایک کامیاب ادارے کے طور پرنہ صرف چترال بلکہ ملکی اوربیرون ملک متعارف کیا ۔ لیکن اُس کا صلہ یہ دیا گیا ۔ کہ پرنسپل کو قبل از وقت ہٹانے کے اقدام کئے جارہے ہیں ۔ جو کہ انتہائی قابل افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم کسی دوسرے کی تعیناتی کے مخالف نہیں ۔ لیکن ہم یہ مطالبہ ضرور کرتے ہیں ۔ کہ موجودہ پرنسپل آسیہ بی بی کو اسی ادارے میں مزید خدمات انجام دینے کا موقع دیا جائے ۔ تاکہ ادارہ مزید ترقی کر سکے ۔ اور چترال کی خواتین اور بچیاں تعلیم و ہنر حاصل کر سکیں ۔ طالبات نے زور دے کر کہا ۔ کہ اُن کے مطالبے پر عمل نہیں کیا گیا ۔ تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گی ۔ اور کلاسوں کے بائیکاٹ کے علاوہ ادارے کی تالہ بندی بھی کی جائے گی ۔Image may contain: one or more people, people sitting and indoor

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button