تازہ ترین

ایم کیوایم پاکستان اورپی ایس پی کی سربراہی ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے فارورڈ بلاکس ،پرویزمشرف نے بڑااعلان کردیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کراچی کی سیاست میں بلا وجہ میرا نام لیا جا رہا ہے جبکہ میری سوچ قومی سطح کی ہے۔ چنانچہ اپنے آپ کو ایک مخصوص گروپ تک محدود نہیں کرسکتا۔سابق صدرپرویز مشرف نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں اس تاثر کو غلط قرار دیا جس میں کراچی کی سیاست میں تبدیلیوں میں ان کا کوئی کردار ہے اور نہ پاک سرزمین پارٹی نے جماعت کی سربراہی کے لیے پیش کش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی سوچ کی وضاحتپہلے بھی کر چکا ہوں کہ ایم کیوایم سے نہیں مہاجروں سےمدردی ہے اور اپنے آپ کو صرف مہاجر برادری کا لیڈر نہیں سمجھتا ہوں اور اسی سوچ کے تحت 23 جماعتی اتحاد قائم کیا ہے۔صدر آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف نے کہا کہ ایم کیوایم کی سربراہی کرنا میرے لیے احمقانہ بات ہے تاہم ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد غیر فطری تھا تاہم ہمارے 23 جماعتی اتحاد میں پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے فارورڈ بلاکس کو ساتھ ملایا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button