تازہ ترین

موجود ہ وقت انتہائی سخت مسابقت کا ہے جس میں دل لگاکر کام اور محنت کئے بغیرکامیابی ناممکن ہے۔کرنل معین الدین

Image may contain: 3 people, indoorچترال (نمائندہ آواز) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے کہاہے کہ موجود ہ وقت انتہائی سخت مسابقت کا ہے جس میں دل لگاکر کام اور محنت کئے بغیرکامیابی ناممکن ہے اور یہ خوش آئندبات ہے کہ چترال کی جدید نسل میں بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحیت موجود ہے جوکہ اپنے ملک کے نام کو روشن کرسکتے ہیں لیکن ان کو مواقع مہیاکرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ Image may contain: 8 people, people standingاتوار کے رو ز گورنمنٹ کالج آف کامرس کے سبزہ زار میں آفاق انسائیکلوپیڈیا مقابلے کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جدید سائنس کے موجد بھی مسلمان ہی تھے اور بوعلی سینا سے لے کر ابن الہیثم تک سب نے فزکس ، کمیسٹری، بیالوجی اور ریاضی کی بنیادرکھ دی اور دنیاکو راہ دکھلادی اور اپنی محنت اورجہد مسلسل کے ذریعے ہم وہ مقام امت مسلمہ کو واپس دلاسکتے ہیں اور آفاق کے زیر اہتمام ایسے مقابلے اور پروگرامات اس سلسلے کی کڑی ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس موقع پر آفاق کے ملاکنڈ ڈویژن کے ریجنل ہیڈ صاحبزادہ ماجد علی نے خطاب کرتے ہوئے چترال میں سکولوں کے طلباء اور طالبات میں موجود ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اسے مناسب جہت دینا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ Image may contain: 11 people, people standingانہوں نے سکولوں میں زیر تعلیم جماعت ہائے ہشتم تا دہم تک طالب علموں کی کیرئر کونسلنگ کے لئے نومبر کی 22تاریخ کو کلسٹر ٹیسٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ آفاق کے ڈسٹرکٹ منیجر ذولفقار احمد اور پروفیسر فداء الرحمن نے آفاق کے زیر اہتمام سکولوں کے طالب علموں کے درمیاں مقابلوں کی اہمیت اور اس کے آئندہ لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ آفاق انسائیکلوپیڈیا مقابلے میں ایف سی پی ایس کی طالبہ عندلیب یونس نے 100فیصد نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسرے انعام یافتگان میں حفیظ الرحمن اقراء ماڈل سکول، تنویر عالم آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول، فہیم الدین ایف سی پی ایس دروش ،اسدالرحمن دارالحکمت برنس، فصاحت امین دارالحکمت برنس، اظہار اللہ دانش پبلک سکول بکرآباد، خوشی نور ایف سی پی ایس دروش اور اسی سکول کے الینا شریف اور ایف سی پی ایس مستوج کے سیدہ فصیحہ فراز شامل ہیں۔Image may contain: 8 people, people sitting, crowd and indoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button