شارپ پاکستان کا ای سی ایم سی کی معاون اشتراک سے وکلاء چترال کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
چترال(آوازنیوز)گذشتہ روزشارپ پاکستان نے ای سی ایم سی کی معاون اشتراک سے چترال کے ایک مقامی گیسٹ ہاؤس میں چترال وکلاء کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیا،پروگرام کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔۔ کے مقامی ٹیم کے لیڈر قاضی سجاد احمد ایڈوکیٹ نے شرکاء کو باضابطہ طورپر پروگرام میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا۔ کے صوبائی ڈائریکٹر یس محترمہ میمونہ بتول خان نے کا جبکہ منصور خان ایڈوکیٹ نے ای سی ایم سی کا مختصر اً تعارف پیش کیا۔اُنہوں نے اپنی اپنی تنظیمات کی نمائندگی کرتے ہوئے تنظیمات کے قیام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔منصور خان ایڈوکیٹ نے انسانی حقوق اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو بنیادی انسانی حقوق ،آئین پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق آرٹیکلز،بین الاقوامی قوانین اور معاہدات اور ان کے تحفظ کے لئے ریاست ودیگر اداروں کے کردار کو اُجاگر کیا۔ کے کوہاٹ آفس فیلڈ منیجر غیاث الدین گیلانی نے مہاجرین کے حقوق کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی کردار پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے مہاجرین کے حقوق ،پاکستان میں مہاجرین بالخصوص افغان مہاجرن کی موجودہ صورتحال ،مہاجر کارڈ ،POR Cardsسے متعلق مسائل وطریقہ کار،PCMکے دائرہ کار نیز مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی اور اس سے وابستہ VRCsکے طریقہ کار کے بارے میں شرکاء کو تفصیلاً بتایا۔سہولت کاروں نے شرکاء کے سوالات کے بھی تفصیلاً جوابات دئے۔محترمہ میمونہ بتول خان نے وفاق کی جانب سے وقتاً فوقتاًمشتہر شدہ اعلامیہ جات کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔آخر میں شرکاء میں شرکتی سرٹیفیکٹس و سووینئر تقسیم کئے گئے۔جبکہ سینئر ایڈمن افیسرSHARP محمد تبریز نے نائب صدر ڈسٹرکٹ بار چترال محمد اسحاق کو اپنے ادارے کی طرف سے شیلڈ پیش کیا۔