69

صرف 10دن ،عمران خان کاحکومت کو الٹی میٹم،بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصا ف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر پالیسی واضح کرنے کے لیے حکومت کو دس روز کا الٹی میٹم دے دیا۔فاٹا سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین کے وفد نے چیئرمین تحریک انصاف سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر اپنی حکمت عملی فوری واضح کرے جبکہ این ایف سی میں فاٹا کے 3 فیصد حصے پر مؤقفبتایا جائے۔انہوں نےکہا کہ حکومت وضاحت کرے کہ پشاور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو فاٹا تک توسیع دینے پر اس کا کیا لائحہ عمل ہے جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں قبائلی عوام کو نمائندگی دینے کا کیا طریقہ کار ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے نظام کی قبائلی علاقوں تک فوری توسیع ناگزیر ہے، فاٹا کے عوام کے لیے مختص مالی وسائل منتخب مقامی نمائندوں کے ذریعے صرف کیے جانے چاہیے جبکہ صوبائی گورنر کو یکطرفہ طور پر قبائلی عوام کے مستقبل کے فیصلے کا کوئی اختیار نہیں۔

Facebook Comments