تازہ ترین

ایس آر ایس پی کو ماحولیات کے حوالے سے نیشنل انرجی گلوب ایوار ڈ دیا گیا

  • Image may contain: 7 people, people smiling, people standing and suit

    چترال ( نمائندہ  آ ز) سرحد رورل سپورٹ پروگرام  کو ماحولیات کے حوالے سے گران قدر خدمات کے اعتراف میں نیشنل انرجی گلوب ایوارڈ سے نواز ا گیا ہے۔ جو ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعود الملک نے گزشتہ دن اسلام آباد میں اسٹرین ایمبیسیڈر ڈاکٹر بریگیٹا بلاحا اور رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے ڈیفنس پراڈکشن سے ایک پروقار تقریب میں وصول کیا۔ یہ ایوارڈ یونیسکو ، UNEPاور اسٹریا کی اشتراک سے ماحولیات کے حوالے سے دنیا کا بہت بڑا ایوارڈ ہے ۔ اس ایوارڈ کیلئے دنیا بھر کے 178ممالک سے دو ہزار سے زیادہ درخواستیں دی گئی تھیں۔ مگر ایس آر ایس پی کو پاکستان سے اس ایوارڈ کیلئے چنا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعود الملک نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایس آر ایس پی نے صوبائی حکومت اور یورپین یونین کی مالی معاونت سے اب تک صوبہ خیبر پختونخوا میں 331مائیکرو ہائیڈل پراجیکٹ مکمل کیا ہے۔ جس سے 28میگاواٹ بجلی پیدا ہونے کے ساتھ تقریبا 90ہزارآبادی مستفید ہورہی ہے۔Image may contain: 5 people, people standing and crowd

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button