تازہ ترین

طیارہ فروخت معاملہ، ایئر کموڈورعمران اختر کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

طیارہ فروخت معاملہ، ایئر کموڈورعمران اختر کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ
 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ فروخت کرنے کے معاملے میں ایئر کموڈور ریٹائرڈ عمران اختر اور ایئرلائن کے سابق جرمن سی ای او برنڈ ہِلڈن برانڈ کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔کمیٹی کے اجلاس کے دوران سینیٹر فرحت اللہ نے کہا کہ عمران اختر نے طیارہ بیچنے کی سمری تیار کی لیکن کمیٹی میں آکر کہا کہ طیارہ بیچنے کا معاملہ ان کے علم میں نہیں اور پارلیمنٹ کے سامنے غلط بیانی کرنے پر عمران اختر کے خلاف تحریک استحقاق بھی لائی جاسکتی ہے۔سیکریٹری سول ایوی ایشن  نے کمیٹی کو بتایا کہ ایئر کموڈور عمران اختر کو نوٹس جاری کیا گیا ہے لیکن نوٹس کا تاحال جواب نہیں دیا گیا اور اب وہ ریٹائر ہوچکے ہیں جس پر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پاک فضائیہ کے قانون کے مطابق ایئر فورس کے ریٹائر افسر کے خلاف بھی تحقیقات ہوسکتی ہیں۔قائمہ کمیٹی نے عمران اختر اور برنڈ ہِلڈن برانڈ کے خلاف تحقیقات کے لیے فرحت اللہ بابر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اسے معاملے کی ذمہ داری عائد کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button