تازہ ترین

ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین دن رات محنت کرکے اوراپنی اثررسوخ استعمال کرکے تورکہوروڈ میں اہم کرداراداکیاہے۔سردارحسین

چترال(پ ر) تورکہوروڈمیں ابھی تک تقریبا3کروڑ50لاکھ روپے کے حساب سے کام ہوچکاہے مگروفاقی حکومت نے 2کروڑروپے دیاہے جونہ ہونے کے بر ابرہے اور اس پی ایس ڈی پی پراجیکٹ میں وفاقی حکومت کی طرف سے ذیادہ ایلوکیشن کی ضرورت ہے تاکہ تاخیر کا شکار یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ گذشتہ روزپشاورمیں سی اینڈڈبلیوڈیپارٹمنٹ سیکرٹری ،چیف انجینئر،صوبائی ڈائریکٹر ،ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین ،ڈپٹی کمشنر چترال اوردیگرحکام کے ساتھ مشترکہ اجلاس کے بعد ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ لوگوں کوزمینات کے رقم فوری اداکی جائے جوکہ ڈپٹی کمشنر چترال کے اکاونٹ میںآچکاہے کام میں سستی کی وجہ سے تورکہوروڑ جگہ جگہ لوگوں کے لئے پھانسی گھاٹ بناہواہے اورکئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکاہے۔ انہوں نے کہاکہ تورکہواستاروروڈ کلومیٹر6ٹو12 تورکہوکے عوام کے لئے وبال جان بن گیاہے جس کی توسیع اورگشادگی کومزیدبہترکیاجائے اورکام کی رفتارکوبھی تیزکیاجائے ۔سردارحسین نے کہاکہ ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین دن رات محنت کرکے اوراپنی اثررسوخ استعمال کرکے تورکہوروڈ میں اہم کرداراداکیاہے جس پراُن خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی این ڈی ڈیپارمنٹ متعلقہ روڈکیس کوتسلی بخش نہ بنانے کی وجہ سے اس کوآگے کرنے میں ایم این اے چترال کوکافی مشکلات درپیش ہوتے ہیں اس لئے متعلقہ ادارے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے علاقے کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے فائل تسلی بخش بنایاجائے تاکہ عوامی مسائل ہونگے۔انہوں نے کہاکہ قاقلشٹ بوزندروڈ وادی تورکہوکے لئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اس کوفوری طورپرتعمیرکیاجائے کئی آرسی سی پل اورکئی پول اس روڈ میں آتے ہیں اُس پر بھی بروقت کام شروع کیاجائے فنڈمیں تاخیرسے کام میں سستی آتے ہیں اس لئے ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین برادرانہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فنانس ڈیپارمنٹ
میں اپنی ذاتی تعلقات استعمال کرکے فنڈبروقت متعلقہ ٹھیکہ داروں تک پہنچانے کی کوشش کریں۔اوریہ بھی مطالبہ کیاہے کہ تورکہوبوزندروڈ میں کام سردیوں میں جاری رکھیں ۔اورڈپٹی کمشنر چترال لوگوں کے زمینات کے رقم بھی فوری ادا کی جائے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button