63

سابق صدر ڈرائیور یونین چترال ممتاز علی جان نے دو کروڑ روپے خرد بر کیا ہے ۔حاجی محمد رحیم

چترال (پ ر ) تریچ میر ڈرائیور یونین کے سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رحیم نے سابق صدر ڈرائیور یونین چترال ممتاز علی جان پر دو کروڑ روپے خرد بر کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ موصوف 17سال ڈرائیور یونین کے صدر رہے ۔ اور بھاری آمدنی کے باوجود یونین کے اکاؤنٹ میں ایک پیسہ بھی موجود نہیں ہے ۔ جوکہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یونین کا موجودہ کابینہ اس کرپشن کا کڑا احتساب کرے گی ۔ جس سے وہ بچ نہیں سکیں گے ۔ محمد رحیم نے کہا ۔ کہ کابینہ کے پاس پیسے وصولی کے تمام رسیدات موجود ہیں ۔ جنہیں سابق صدر ممتاز نے مفت کا مال سمجھ کر ہڑپ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونین کے ان حسابات کے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا ۔ اور سابقہ اکاؤنٹ میں سے خرد برد شدہ رقم کے بارے میں ممتاز علی جان کی طرف سے نو منتخب کابینہ کو تفصیلات دینے پڑیں گے ۔ ،انہوں نے کہا ۔ کہ گذشتہ الیکشن میں پھر دھاندلی کرکے صدر بن کر خرد برد کی راہ ہموار کی اور رہی کسر پوری کردی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ کابینہ ایک قابل اعتماد کابینہ ہے ۔ جو یونین کے مالی حسابات میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور یونین کا پہلا کام اس کی مالی حالت کو بہتر بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یونین ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا ۔ اور ڈرائیور برادری کے حقوق کیلئے جدو جہد کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ڈرائیور برادری میں اتحاد پیدا کر نا اس کی بنیادی منشور میں شامل ہے ۔ اور یہی اتحاد اس کی مضوطی اور استحکام کا سبب بنے گی ۔

Facebook Comments