تازہ ترین

زلزلے کے بعد سکولوں کی بحالی کیلئے فنڈ دیے گئے ہیں ، اس لئے متاثرہ سکولوں کی مرمت میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے ۔ اور فنڈ سو فیصد سکولوں پر لگنے چاہیءں ۔سلیم خان

چترال ( پ ر ) چیرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی  سلیم خان محکمہ ایجوکیشن اور سی اینڈ ڈبلیو کو زیر تعمیر سکولوں کے لئے آراضی کے مسائل حل کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ اس سلسلے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنر کاٹیج چترال میں ڈڈاک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مختلف اداروں کے ہیڈ زاور نمایندے موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے اگر تعاون کرے ، تو صوبائی حکومت کی طرف سے پیسے جلد ریلز ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض سکولوں میں پی ٹی سی کی کارکردگی بالکل غیر تسلی بخش ہے ،جس کی وجہ سے سکول اب بھی مشکلات کا شکار ہیں اس لئے ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ ایسے سکولوں کے پی ٹی سی پر نظر رکھے ۔ زلزلے کے بعد سکولوں کی بحالی کیلئے فنڈ دیے گئے ہیں ، اس لئے متاثرہ سکولوں کی مرمت میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے ۔ اور فنڈ سو فیصد سکولوں پر لگنے چاہیءں ۔ انہوں نے براڈم ، ارندو ، لوٹ اویر، جنجریت کوہ ،پھشک یارخون ، سانک گرم چشمہ ، بروم اویر، شیشی گورین گول ،دروش گول ، موژگول اور جی ایم ایس ، جی ایچ ایس رمبور وغیرہ سکولوں میں دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کو اداروں کی اپنے فرض منصبی سے عدم دلچسپی قرار دیا ۔ اس موقع پر ڈی ای او فیمل کے آفس کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا ۔ جس کیلئے تاحال فنڈ دستیاب نہیں ہے ۔ اجلاس میں چیرمین ڈڈاک نے کندوجال روڈ کا ریوائزد سٹیمیٹ ایک ہفتے کے اندر چیف انجینئر کو بھیجنے کی ہدایت کی ۔ تاکہ ایژ گرم چشمہ کے لوگوں کو دو کروڑ روپے زمینات کیلئے ادا کئے جاسکیں ۔ انہوں نے چترال ائر پورٹ روڈ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔ کہ مذکورہ روڈ چار سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا ۔ لیکن اب دیکھ کر شرم آتی ہے ۔ اسی طرح دیگر روڈ زبھی خستہ حالی کا شکار ہیں ۔ سلیم خان نے مختلف جگہوں میں لوگوں کی طرف سے روڈز کو خراب کرنے اور روڈ کو سروس سٹیشن کے طور پر استعمال کرنے کو سی اینڈ ڈبلیو حکام اور اہلکاروں کی کمزوری قرار دیا ۔ اور کہا ۔ کہ ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے تاکہ آیندہ کوئی سڑک کو لاوارث خیال نہ کرے ۔ سی اینڈ ڈبلیو کا کام روڈ بنانا ہی نہیں اُس کی حفاظت بھی اسی کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے بمبوریت ، رمبور اور بریر روڈ مکمل کرنے اور دوباژ پُل بلاتاخیر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا ۔ کہ دوباژ میں پُل کی تعمیر میں تاخیر سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے شاشا کے مقام پر ٹھیکیدار سے کام جلد شروع کروانے کی ہدایت کی ، بصورت دیگر اُن کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ اجلاس میں محکمہ ایریگیشن کے زیر نگرانی روئی پرابیک اور موغ چینل میں کام کو ناقص قرار دیا گیا ۔ اور چیرمین نے ہدایت کی ۔ کہ کام کو مکمل کیا جائے ۔ اسی طرح شاہ کریم آباد ، سیاہ ارکاری چینل اور بکر آباد چینل کے حوالے سے بھی چیرمین نے تحفظات کا اظہار کیا ۔ اور بلاتاخیر اُنہیں مکمل کر کے عوام کا مسئلہ حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس میں ہیلتھ ، سوشل ویلفئیر اور دیگر اداروں کو بھی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button