تازہ ترین

خیبرپختونخواہ کے بعد سندھ بھی کپتان کی جھولی میں آگرا، سابق وزیراعلیٰ سندھ کی تحریک انصاف میں دھماکہ دار شمولیت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں ان کی تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں تحریک انصافکے رہنما عارف علوی اور حلیم عادل کے علاوہ دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

ملاقات میں ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف کی پالیسیوں اور عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کے اپنے فیصلے سے تحریک انصاف کی قیادت کو آگاہ کیا۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ عمران خان سے ملاقات کے بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button