آج کی سب سے بڑی خبر: عمران خان کون سے بڑے سیاستدان کی وکٹ اڑانے والے ہیں؟ کپتان نے خود ہی اعلان کر دیا
تفصیلات کے مطابق سیہون میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سیہون کے لوگوں کا جذبہ اور شعور دیکھ کر خوشی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما کے بعد اب لوگوں کو سمجھ آ گئی ہے کہ کرپشن نے ہماری معیشت کو کس قدر زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور زرداری ایک ہی نام ہے اور کرپشن کے باعث سب سے زیادہ نقصان سندھ کا ہوا۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اقتدارمیں آ کرلوٹ مارکرنے کو کرپشن کہتے ہیں اور کرپشن کی وجہ سے ہرچیز پرٹیکس لگایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں چوری کی وجہ سے 32 سو ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے اور اگر ہم ایف بی آر اور نیب کو ٹھیک کر لیں تو ہمارے پاس ملک چلانے کیلیے پیسا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں 4 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے جب کہ امریکی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے ہر سال ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ آصف ز رداری نے اقتدار میں آکر 19 شوگر ملیں بنائیں اور آج اس کی پیرس، دبئی اور لندن میں جائیدادیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری کو اس وقت سے جانتا ہوں جب یہ بمبینو سینما کے ٹکٹ بلیک کرتا تھا اور آج اس کی اربوں روپے کی جائیدائیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکو پاکستان میں پیسے اس لئے نہیں رکھتے کہ پکڑے جائیں گے۔عمران خان نے آصف زرداری کے حوالے سے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عزیر بلوچ نے آصف زرداری کے کہنے پر لوگوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔