89

چترال کو ملک کا صاف ترین ضلع بنائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر پوسٹ گریچویٹ کالج میں خطاب

Image may contain: 1 personچترال ( نمائندہ آواز ) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سدھرنے ہفتہ صفائی مہم پروگرام کے سلسلے میں ایک پروگرام گورنمنٹ پوسٹ گریچویٹ کالج چترال میں منعقدکی ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ کہ ہفتہ صفائی تو صرف لوگوں کو احساس دلانے کیلئے منایا جا رہا ہے ۔ جب اسلام میں صفائی ایمان کا حصہ ہے ۔ Image may contain: 11 people, people sitting and indoorہمیں صرف ایک ہفتہ یا مہینہ نہیں بلکہ ہمیشہ اپنا گھروں گلی کوچوں ، بازاروں اور اطراف کے ماحول کو صاف رکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ صفائی کسی پار ٹی یا سرکار کا کام نہیں ہے ۔ یہ ہر اُس بندے کاکام ہے جو اس معاشرے میں رہتا ہے ۔ اس لئے چترال کے لوگ خصوصا نوجوان اگر اس میں تعاون کریں گے ۔ تو چترال کو ملک کا صاف ترین ضلع بنائیں گے ۔ کیونکہ چترال میں بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں ۔ اور ہمیں اُن کے سامنے چترال کو ایک صاف و شفاف شہر اور ضلع کی صورت میں پیش کرنا ہے ۔انہوں نے اس حوالے سے تمام اسٹوڈنٹسے حلف لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ، کہ سرکاری آفیسران بشمول ڈپٹی کمشنر آپ کی خدمت کیلئے تعینات کئے جاتے ہیں ۔ اس میں اگر کوئی اپنی فرض منصبی میں کوتاہی برتتا ہے ۔ تو وہ عوام ، حکومت اور اللہ کے سامنے جواب دہ ہے ۔ اور اگر کوئی آفیسر اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا تا ہے ۔ تو وہ کسی پر احسان نہیں کرتا ، کیونکہ اسی مقصد کے تحت اُنہیں ذمہ داریاں تفویض کی جاتی ہیں ۔ کہ وہ عوام کے مسائل حتی المقدور حل کرنے کی کوشش کریں ڈپٹی کمشنر نے کہا،کہ اداروں کے ذریعے عوام کی بہتر خدمت کروانے کی غرض سے ہم نے ڈی سی آفس میں کمپلینٹ سیل قائم کیا ہے ۔ جہاں لوگوں کی شکایات وصول کی جائیں گی ۔ اور اگلے دن اُس مسئلے کو حل کیا جائے گا ۔ اس موقع پرپرنسپل مقصود احمد خان اور پروفیسر مفتی عزیزنے بھی خطاب کیا،

Facebook Comments