تازہ ترین

چوتھی بڑی سیاست قوت منظر عام پرآگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی بحالی کیلئے مذہبی جماعتوں نے آپس میں رابطے شروع کردیئے جبکہصاحبزادہ ابوالخیر زبیر کو 9 نومبر کو منصورہ اجلاس میں باضابطہ مدعو کیا جائے گا،نئی جماعتوں کی شمولیت کا فیصلہ ایم ایم اے کی سینئر قیادت کی منظوری سے مشروط کردیا گیا۔معتبرذرائع کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے سلسلے میں تمام جماعتوں اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور اس حوالے سے صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کو 9 نومبر کو منصورہ اجلاس میں باضابطہ مدعو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایم ایم اے میں شامل جماعتوں میں مکمل اتفاق رائے موجوداعلی سطحی قیادت کے آپس میں رابطے ہوگئے اور ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اختلاف کی باتیں پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا،اتحاد کی فعالیت کے لئے مولانا فضل الرحمان, سراج الحق اور ساجد نقوی مزید متحرک کردار ادا کرینگے،ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم ایم اے کے پہلے اجلاس میں جے یوپی کی جانب سے پیر اعجاز ہاشمی اور انس نورانی نے شرکت کی،صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کا اپنا مقام آئندہ اجلاس میں شرکت کرینگے،جے یو آئی( س) اور( ف) میں بھی تنظیمی اختلاف لیکن دینی اتحاد پر موقف واضح ہے،ابتدائی اجلاس میں ایم ایم اے کو توسیع دیئے جانے پر غور کیاگیا۔آئندہ اجلاس میں چھ بڑی جماعتوں کے علاوہ سیاست میں متحرک دیگر مذہبی جماعتوں کی شمولیت پر غور ہوگا۔نئی جماعتوں کی شمولیت کا فیصلہ ایم ایم اے کی سینئر قیادت کی منظوری سے مشروط کردیا گیا ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button