اللہ نہ کرے عمران خان ملک کی باگ ڈور سنبھالیں، آصف زرداری
-
یپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف زرداری نے کہا ہے کہ اللہ نہ کرے عمران خان ملک کی باگ ڈور سنبھالیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے عمران خان اس ملک کے حکمران بنیں اوراس ملک کے عوام کو عمران خان کو جھیلنا پڑے۔ علاوہ ازیں آصف زرداری دو روزہ دوورہ پر پشاور پہنچ گئے ہیں، انھوں نے پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ہمایوں خان کی رہائشگاہ پر پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کر کے حلقہ این اے 4 کے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ میاں صاحب چاہتے ہیں کہ ٹکراؤ ہو تاکہ اکانومی بالکل ختم ہو جائے، ہم انتخابی ایکٹ پر عدالت جائیں گے کہ کوئی نااہل شخص جمہوری پارٹی کا صدر نہیں سکتا۔ انھوں نے کہا کہ بی بی کی شہادت پر میں نے اقوام متحدہ سے تحقیقات کروائی، پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ بی بی گاڑی میں کھڑی کیوں ہوئیں، اس طرح تو جان ایف کینڈی بلٹ پروف کار میں ہوتا تو بچ جاتا، اگر میں نے بی بی کو کہا تھا کہ کھڑی ہو جائیں تو ناہید خان منع کر دیتیں، وہ خود کیوں ساتھ کھڑی نہیں ہوئیں۔