کپتان نے میدان مار لیا ، کے پی کے کا بہت بڑا نام پی ٹی آئی میں شامل
-
پشاور ( ویب ڈیسک) تحریک انصاف کو ایک اور شاندار کامیابی حاصل ہو گئی ، کے پی کے سے تحریک انصاف کی قیادت کی دن رات کی کوششوں کی بدولت نامور سیاستدان پی ٹی آئی میں شامل ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق 2013 کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے والے شہزادہ امان الرحمان نے بھی عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے ایجنڈے سے متاثر ہو کر عمران خان کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے ۔شہزادہ امان الرحمان نے 2013 کے الیکشن میں کے پی کے کے حلقہ 89 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیکر 6000 ووٹ حاصل کیے تھے اور شکست کے باوجود مخالف امیدوار کو ناکوں چنے چبوائے تھے ۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی خصوصی کاوش سے شہزادہ امان الرحمان کی تحریک انصاف میں شمولیت ممکن ہوئی اور گزشتہ روز عمران خان نے بنی گالہ میں شہزادہ امان الرحمان سے ملاقات کی اس موقع پر پرویز خٹک بھی موجود تھے ۔ اس ملاقات میں شہزادہ امان الرحمان نے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جسکے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امان الرحمان کا کہنا تھا کہ میں خیبر پختونخواہ میں تمام سیاسی جماعتوں کا جائزہ لے چکا ہوں تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جو عوام کو ڈلیور کر سکتی ہے اور صوبے کے حالات ٹھیک کر سکتی ہے ، اسی وجہ سے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ۔