تازہ ترین
یہ بھی چیک کریں
Close
اکستان اگلے سال مارچ میں مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجے گا۔ کراچی میں قومی خلائی ادارے سپارکو میں سپیس ویک کے آغاز پر ہونیوالی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر رینج اینڈ انسٹرومنٹیشن ایاز عزیز نے کہا پاکستان چین کے تعاون سے پہلا ریموٹ سینسز سیٹلائٹ اگلے سال مارچ میں خلا میں بھیجے گا۔ اس کی مدد سے ٹاؤن پلاننگ، زرعی شعبہ اور لینڈ یوٹیلائزیشن کے علاوہ قدرتی آفات سے ہونیوالے نقصانات کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔ ایاز عزیز نے کہا یہ سیٹلائٹ پاکستان اور چین کے سائنسدانوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ تقریب میں طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، تقریب کے بعد خلائی تعلیمی بس کا افتتاح کیا گیا جس میں خلا سے متعلق مفید معلوماتی خزانہ موجود ہے۔ سپیس ویک کے تحت کراچی سمیت ملک کے سولہ شہروں میں مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی۔۔۔