تازہ ترین

انجمن ترقی کھوار حلقہ چترال کے زیر اہتمام تاج محمد فگارمرحوم کیلئے قرآن خوانی

چترال ( نمائندہ آواز) انجمن ترقی کھوار بانی رکن ممتاز شاعر ، ادیب اور سینئر صحافی تاج محمد فگار کی ایصال ثواب کیلئے انجمن ترقی کھوار حلقہ چترال کی طرف سے گذشتہ روز شاہی بازار جامع مسجد میں قرآن خوانی کی گئی ۔جس میں حلقہ چترال کے صدر محمد نواز رفیع ، سیدالرحمن سیدی کے علاوہ مرکزی انجمن کے صدر شہزادہ تنویر الملک ، سینئر اراکین ، مولانا اسرار الدین الہلال ، محمد عرفان عرفان ،محمد یوسف شہزاد ، عنا یت ا للہ اسیر ، مہتر جو شاہجہان کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر افراد نے شرکت کی ۔ ختم قرآن شریف کے اختتام پر مولانا اسرار الدین نے مرحوم کی مغفرت ، پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور خاندان کو رہتی دُنیا تک شادو آباد رکھنے کی دعا کی ۔ اس موقع پر حاضرین نے تاج محمد فگار کی مہمان نوازی ، ادب دوستی اور اُن کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا ۔ اور کہا ۔ کہ ادب اور صحافت کی محافل میں تاج محمد فگار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے خاندان کے ساتھ بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button