78

عنقریب صوبائی دارالحکومت پشاورمیں کمیونٹیڈرائیون لوکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے بارے ایک صوبائی کانفرنس منعقد ہوگی۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز )خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ عنقریب صوبائی دارالحکومت پشاورمیں کمیونٹیڈرائیون لوکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے بارے ایک صوبائی کانفرنس منعقد ہوگی جس میں یورپی یونین کے سفیر کے علاوہ بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں اوردیگر اہم ڈونرز کو مدعو کیاجائے گا۔ سینئر صوبائی وزیر آج اپنے دفتر پشاورمیں کمیونٹی ڈرائیون لوکل ڈیویلپمنٹ (مقامی ترقی میں عوام اورحکومت ایک ساتھ)پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔اجلاس میں سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ،پروگرام کوارڈینٹر سی ڈی ایل ڈی سید الرحمن ،سینئر پالیسی ایڈوائزر سید اشفاق الرحمن کے علاوہ یورپی یونین کے نمائندوں اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں کوارڈینٹرنے پراجیکٹ کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ پراجیکٹ ملاکنڈ ڈویژن ودیگر تین اضلاع ہری پور، نوشہرہ اوربونیر اورمقامی ترقی میں یورپی یونین کی مالی معاونت سے عوامی فلاح وبہبود کے لئے خصوصاًزراعت ،آب پاشی ،جنگلات اورواٹرمنیجمنٹ کے شعبوں میں ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرے گی۔ اجلاس میں سوشیل موبلائزیشنز،ویلج کونسلوں اورنیبر ہوڈ کونسلوں میں ترقیاتی منصوبہ بندی ودیگراہم امورپرغوروخوض کیاگیا۔سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ نے کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کے پروگرام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ویلج کونسلز اورسی ڈی ایل ڈی کی مشترکہ منصوبہ بندی سے اس پراجیکٹ کے منصوبوں کومزید تقویت ملے گی اوراسکے دائرہ کارکوصوبے کے دیگر حصوں تک وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طورپرسی ڈی ایل ڈی جیسے عوامی پراجیکٹ میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ مذکورہ پراجیکٹ میں عوام براہ راست شامل ہوتے ہیں اوروہی سکیمیں کامیاب ہوا کرتی ہیں جن میں عوامی شمولیت ہو۔انہوں نے پراجیکٹ پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ کاش کہ ہماری اے ڈی پی کی سکیمیں بھی مذکورہ پراجیکٹ کی طرز پر ہوں اورمنصوبوں میں عوامی شرکت داری کو یقینی بنایا جاتا کیونکہ عوامی شرکت داری کے منصوبے ہمیشہ پائیدار ہواکرتے ہیں۔ سینئر وزیر نے کہا کہ مستقبل میں ان کی کوشش ہوگی کہ وہ وزیر اعلیٰ کوسی ڈی ایل ڈی پروگرام کی اہمیت اورافادیت سے آگاہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ عنقریب ضلع بونیر میں مذکورہ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی اوروہ ذاتی دلچسپی کے تحت مزید ڈونرز کو مدعوں کرکے اسی نوعیت کے پراجیکٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں