77

سینئر صحافی تاج محمد فگار جمعرات کے روز اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے ۔جمعہ کے روز 10صبح بجے ان کے آبائی قبرستان واقع ژانگ بازار میں سپرد خاک کیا جائے گا

چترال (نمائندہ آواز) چترال کے سینئر صحافی تاج محمد فگار جمعرات کے روز اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے ۔وہ گزشتہ تین دہائی سالوں سے روز نامہ جہاد پشاور اور دوسرے اخبارات کے ساتھ منسلک تھے جبکہ چترال پریس کلب میں وہ مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے جن کا شمار چترال میں بانی صحافیوں میں ہوتا ہے۔ وہ صاحب طرزشاعر بھی تھے جن کے کھوار شاعری کے دو مجموعے بھی شائع ہوچکے ہیں جن میں مرگست کو بہت ہی پذیرائی ملی۔ ان پر جمعرات کے صبح ہارٹ اٹیک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ انہیں جمعہ کے روز 10صبح بجے ان کے آبائی قبرستان واقع ژانگ بازار میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ وہ پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر (ریٹائرڈ ) اسرارالدین ، سابق ایم۔ ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈاکٹر فدا عزیز الدین، کپٹن (ریٹائرڈ ) سریر الدین ، کھوار کے ادیب اور شاعر نسیم احمد اور علاء الدین صابر کے چچا زاد بھائی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچترال مہناس الدین ، آئی ۔بی کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر تمیز الدین ، ڈینٹل سرجن محب الدین کے چچا اور الفلاح بنک کے افیسر فہد افتخار الدین کے والد بزرگوار تھے۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں