تازہ ترین

کلثوم نواز تاحیات نااہل؟ عدالت سے نئی خبر آ گئی

   اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز تاحیات نااہلی درخواست سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے نو منتخب ایم این اے کلثوم نواز کی تاحیات نا اہلی کے متعلق دائر درخواستکے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں نومنتخب ایم این اے کلثوم نواز کی تاحیات نا اہلی کیلئے اعتراضی متفرق درخواست پر سماعت کی گئی۔ تاحیات نااہلی سے متعلق اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف پاناما کیس میں نا اہل ہوئے ہیں، جس کے بعد وہ آرٹیکل 62 اور 63 کے اہل نہیں رہے، سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز بھی ان کے جرم میں برابر کی شریک ہیں، اس لیے وہ حلقہ این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑنے کی اہل نہیں تھیں، عدالت فل بینچ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا حکم جاری کرے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو ضمنی انتخاب لڑنے کی تاریخ سے نا اہل قرار دیا جائے۔ جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بادی النظر میں سپریم کورٹ اس کیس پر فیصلہ کر چکی ہے، ایسے میں درخواست قابل سماعت نہیں، اس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے متفرق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button