تازہ ترین

بڑا سیاسی دھماکہ ریحام خان کون سی سیاسی جماعت جوائن کر رہی ہیں؟ حیران کن انکشاف

 بڑا سیاسی دھماکہ ریحام خان کون سی سیاسی جماعت جوائن کر رہی ہیں؟ حیران کن انکشاف

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان کے پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے اعلیٰ قیادت سے رابطے ، پیپلزپارٹی ذرائع نے رابطوں کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے اس کی اعلیٰ قیادت سے رابطے کئے ہیں جن کی پیپلزپارٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔ ریحام خان کے رابطوں کے بعد پارٹی کی مرکزی قیادت کی طرف سے انہیں تاحال مثبت جواب نہیں ملا ۔

واضح رہے کہ بی بی سی سے بطور نیوز کاسٹر کیرئیر کا آغاز کرنے والی ریحام خان پاکستان منتقل ہوئیںاور یہاں آج نیوز میں بطور اینکر فرائض سر انجام دیتی رہیں جہاں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف کا دھرنے کے دنوں میں ایک انٹرویو بھی کیا جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا۔ یہ شادی 10 ماہ ہی چل سکی اور دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔ ان دنوں ریحام خان اپنی این جی او چلانے کے ساتھ کچھ دستاویزی فلموں کی پروڈکشن میں مصروف ہیں جبکہ خیال رہے کہ ریحام خان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے خبر اس وقت سامنے آرہی ہے جب آصف زرداری گزشتہ روز خیبرپختونخواہ کا اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس گئے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button