تازہ ترین

چوہدری نثار میرے بڑے ہیں، کچھ نہیں کہوں گی، مریم نواز

 لاہور … مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ چوہدری نثار میرے بڑے اور والد کے قریبی ساتھی ہیں۔ ان کا اظہار خیال کا اپنا انداز ہے۔ کچھ نہیں کہوں گی۔ حلقے میں کسی بھی قسم کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے ہیں۔سیاسی مخالفین الزام تراشی اوربہتان بازی کی بجائے میدان میں مقابلہ کریں ۔ وہ جے یو پی کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔جے یو پی پیر اعجاز ہاشمی نے این اے 120 میں مسلم لیگ(ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی بھرپور حمایت کرنے کا یقین دلایا ۔ مریم نواز نے کہا کہ جے یو پی کی طرف بیگم کلثوم نواز کی غیر مشروط حمایت پر شکر گزار ہوں۔ صرف 17ستمبر کے معرکے کےلئے دعاﺅں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ این اے 120کے عوام سے میرا پرانا تعلق ہے۔ 2013ءکے عام انتخابات میں بھی اپنے والد کی انتخابی مہم چلائی تھی ۔اب میری والدہ کلثوم نواز امیدوار ہیں جنہیں علاج کےلئے بیرون ملک جانا پڑا ۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ کون سے سرکاری وسائل ، ان کا نام کیا ہے۔حلقے میں کسی بھی قسم کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے ہیں۔ضمنی انتخاب کے شیڈول سے پہلے بھی پورے ملک میںسٹرکیں بن رہی تھیں۔ سیاسی مخالفین الزام تراشی اوربہتان بازی کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں ۔ دریں اثناء مریم نواز نے خواتین پولنگ ایجنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں پولنگ ایجنٹس کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔ مریم نواز نے ہدایت کی کہ پولنگ ایجنٹس اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھیں اور جعلی ووٹ کاسٹ نہ ہونے دیں۔ پولنگ ایجنٹس اپنے موبائل سے غیر معمولی صورتحال کی ریکارڈنگ ضرور کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس نتائج کی مصدقہ کاپی لینے تک اپنی جگہ نہ چھوڑیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button