70

کمیونٹی ڈویلپمنٹ سی ڈی ایل ڈی دراصل نچلی سطح پرعوام کی بہتری کے لیے ایک پراجیکٹ ہے جو 2020 تک اپنا کردار ادا کرے گا۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز )سینئرو زیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سی ڈی ایل ڈی دراصل نچلی سطح پرعوام کی بہتری کے لیے ایک پراجیکٹ ہے جو 2020 تک اپنا کردار ادا کرے گا۔ موجودہ صوبائی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کی تعمیر و ترقی کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور حقیقی معنوں میں سماجی شعبوں زراعت،جنگلات اور سیاحت میں ترقیاتی منصوبوں کا عمل شروع کیا ہے تاکہ نہ صرف عوام کے مسائل میں خاطر خواہ کمی ہو بلکہ پائیدار ترقی بھی حاصل ہو۔وہ سی ڈی ایل ڈی کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ، ممبران صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری ، سعید گل ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید جمال الدین شاہ ، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ حضرحیات ، سی ڈی ایل ڈی کے صوبائی کوارڈینٹر سید رحمان اورملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تحصیل ناظمین نے شرکت کی ۔ سی ڈی ایل ڈی کے کوارڈینٹر سید رحمان نے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی طور پر بریفینگ دی اور اس پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں اس ضمن میں مختلف تجاویز پیش کی گئی کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس ویلج کونسل ناظم طلب کرے گااور اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ممبر کرے گا ۔ ترقیاتی منصوبوں کے تکمیل کے بعد افتتاح منتخب نمائندے کریں گے ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ پول آف انجینئر نگ بحال ہوگا اور تمام ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی ضلع و تحصیل ناظمین کریں گے ۔
دریں اثناء سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان کے صدارت میں سی انیڈ ڈبلیو کے اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں دیر بالا کے سڑکوں ، پلوں اور ڈگری کالج کی تعمیر و مرمت کو جلد از جلد مکمل کرنے کا جائزہ لیاگیا ۔ اجلاس میں مختص فنڈز ، کام کے رفتار اور منصوبوں پر عملدرآمد میں روکاوٹوں پر بحث کی گئی ۔ اجلاس میں سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے اور معیار اور کام کے رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں