تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ چترال پشاور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی لانے میں ناکام ہوا ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(آوازنیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارٹی ترجمان اور انسانی حقوق کے رہنما نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چترال پشاور ،چترال دیر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی لانے میں ضلعی انتظامیہ کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ لواری ٹنل عام ٹریفک کے لئے کھولنے کے بعد دو گھنٹے فرق آنے،لواری ٹاپ چڑھتے اور اُترنے میں جو بھاری فیول کا خرچہ آتا تھا اُس میں کمی آنے کے باوجود ٹرانسپورٹروں کی طرف سے سابقہ بھاری قیمت اور کرایہ وصول کررہے ہیں۔مگر ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹروں کے سامنے بے بس نظر آرہا ہے۔اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سے کرایوں میں فوری کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button