تازہ ترین

آئیڈیل ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن دروش کا قیام ؛ کھیلوں کیساتھ فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے گی

دروش( آوازنیوز) دروش میں بازار، آڑیان اور آڑیان ڈھپ کے نوجوانوں پر مشتمل آئیڈیل ٹیم سپورٹس کے میدان میں گذشتہ ایک سال سے سرگرم رہی ہے تاہم اب نوجوانوں نے ’’آئیڈیل کلب‘‘ کو باقاعدہ تنظیمی شکل دیکر اسکے لئے پہلے انتظامی کمیٹی کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دروش میں بازار، آڑیان اور آڑیاں ڈھپ کے نوجوان فٹ بال کے میدان میں آئیڈیل فٹ بال ٹیم کے نام سے سرگرم تھے اور نہایت ہی کم عرصے میں اس ٹیم نے شاندار پرفارمنس دی۔ خاص طور پر اس سال ضلع دیر بالا میں منعقد ہونے والے دیر سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول میں اس ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی اور چکدرہ کے ساتھ آئیڈیل ٹیم کا میچ تنازعہ کا شکار ہونے کی وجہ سے آئیڈیل ٹیم نے واک آؤٹ کیا۔ آئیڈیل سے منسلک نوجوان کھیلوں کے ساتھ رفاحی کاموں میں بھی سرگرم ہیں۔ اتوار کے روز دروش میں آئیڈیل کے کلب کے ممبران کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس فٹ بال ٹیم کو باقاعدہ طور پر ایک تنظیم کی شکل دیکر کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے ساتھ فلاحی سرگرمیوں کو بھی مربو ط بنایا جائے اور ایک تنظیم کی شکل میں ایمرجنسی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے بھی نوجوانوں کو تیار کیا جائے۔ تمام ممبران نے اس تجویز کیساتھ بھر پور اتفاق کیا۔ بعد ازاں آئیڈیل ٹیم کا نام متفقہ طور پر ’’ آئیڈیل ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن‘‘ رکھا گیا ۔ اسکے ساتھ ہی ایاز حسین صدر، عتیق الرحمن چیئرمین، نصیب اللہ نائب صدر، بہلول دانا نائب چیئرمین ، فیاض حسین سیکرٹری ون اور عمران احمد سیکرٹری ٹومنتخب کر لیاگیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button