تازہ ترین

کے پی حکومت کا ایم ڈی خیبر بینک کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

   پشاور (ویب ڈیسک) اتحادیوں کی خوشنودی کی ضرورت یا اصولی مؤقف؟ خیبر پختونخوا حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی حکومت نے ایم ڈی خیبر بینک کو مزید توسیع نہ دینے کی منظوری دیدی۔ ایم ڈی خیبر بینک کی تعیناتی کے لئے عنقریب اشتہار دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایم ڈی خیبر بینک نے وزیر خزانہ مظفر سید کے خلاف اخبارات میں اشتہار دیا تھا جس میں مذکورہ اشتہار میں صوبائی وزیر خزانہ پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے۔ مظفر سید کا تعلق پی ٹی آئی حکومت کی سب سے بڑی اتحادی جماعت جماعت اسلامی سے ہے۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button