تازہ ترین

پاکستان کے حوالے سے پالیسی تبدیل نہیں ہوئی،چینی سفیر

   اسلام آباد…پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہاہے کہ پاکستان کے حوالے سے چینی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ برکس اعلامیے میں پاکستان سے کوئی نیا مطالبہ نہیں کیا گیا۔جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ علاقائی چیلنجز کے حوالے سے چین اور پاکستان مسلسل رابطے میں ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ بیجنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی اور برکس اعلامیے کے تناظر میں ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برکس اعلامیے میں ان تنظیموں کی بات کی گئی جو پہلے ہی کالعدم قرار دی جاچکی ہیں۔ پاکستان سے کوئی نیا مطالبہ نہیں کیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button