74

پشاور تباہی سے بچ گیا، سکیورٹی اداروں نے کیا کچھ برآمد کر لیا۔۔؟؟

پشاور تباہی سے بچ گیا، سکیورٹی اداروں نے کیا کچھ برآمد کر لیا۔۔؟؟

 پشاور(نمائندہ ہ ٹی وی) پشاور میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا عیدالاضحیٰ سے قبل بڑا آپریشن، شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ آپریشن ریگی کے علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ جس میں پولیس، فوج، ایلیٹ فورس اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران شاہ گئی، علی محمد بانڈہ، نیلادوڑئی، میاں مورچہ میں 87 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشن سجاد کے مطابق کارروائی کے دوران 27 راکٹ گولے، 24 راکٹ شیل، 17 دستی بم، 16 کلاشنکوف، 28 پستول اور 17 رائفلیں برآمد ہوئیں۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کا کہنا تھا سرچ آپریشن رات کے وقت خیبر ایجنسی کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں کیا گیا جس میں پولیٹیکل انتظامیہ نے بھی تعاون کیا۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں