108

تمہاری جنگ تمہارا سر درد‘‘پشاورامریکی قونصلیٹ کے سامنے بل بورڈآویزاں

 پشاور(ویب ڈیسک):پشاور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے تاجر برادری کی جانب سے ایک بل بورڈ لگایا گیاہے جس پر "یہ تمہاری جنگ ہے اور تمہارا سر درد ہے "تحریرہے۔تفصیلات کے مطابق تاجری الائنس پشاور سٹی نامی ایک تنظیم کی جانب سے امریکی قونصلیٹ کے سامنے ایک بل بورڈ لگایا گیا ہے ۔اس بل بورڈ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصویر کے ساتھ یہ عبارت "تمہاری جنگ تمہارا درد سر ہے”تحریرہے۔یہ عبارت انگریزی میں کچھ اسطرح لکھی ہے کہ "Your war Your Headache”۔گویا پشاور کی اس تنظیم نے مختصر انداز میں یہ پیغام امریکی حکام تک پہنچانے کی کوشش کی ہے کہ افغانستان میں شروع کی گئی جنگ امریکہ کی جنگ ہے نہ کہ پاکستان کی لہٰذاامریکی حکام اس حوالے سے پاکستان پر بلا جواز دباؤ ڈالنا بند کریں۔یاد رہے کہ 22اگست کو اپنی نئی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالتے ہوئے دھمکی آمیز لہجے میں کہا تھاکہ پاکستان دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جس پر امریکہ خاموش نہیں رہے گا۔امریکی صدر کے اس بیان کے بعد عوام میں امریکہ کے خلاف سخت غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے۔پشاور میں آویزاں کیا گیا بل بورڈ عوامی جذبات کا ترجمان ہے
Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں