تازہ ترین

نیب زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائرکریگا

   اسلام آباد…قومی احتساب بیورو نے اثاثہ جات ریفرنس میں سابق صدر زرداری کی بریت کے خلاف اپیل کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔ نیب کی پراسیکیوشن برانچ نے درخواست کی تیاری پر کام شروع کردیا۔واضح رہے کہ این آر او کالعدم قرار دئیے جانے اور صدارتی استثنیٰ ختم ہونے کے بعد آصف زرداری کے خلاف5 نیب مقدمات دوبارہ شروع ہوئے تھے۔ تمام میں ناکافی شواہد پر سابق صدر بری ہو چکے۔ بریت کی درخواست میں زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا تھا کہ ریفرنس کے 300 سے زائد صفحات گم ہیں۔ محض دستاویز کی نقول کی بنیاد پر سزا نہیں دی جا سکتی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button