104

عمران خان اورسراج الحق میں پھڈا ، کے پی کے حکومت سے الگ ہونے کا امکان

  

پشاور (ویب ڈیسک):خیبر پختونخواہ میں جماعت اسلامی کا حکومت سے الگ ہونے کا امکان بڑھ گیا ۔اگر جماعت اسلامی حکومت سے الگ ہوتی ہے توتحریک انصاف کی حکومت ڈگمگا سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ایم ڈی خیبر بینک کی تعیناتی کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔

تنازع کی شدت کے پیش نظر جماعت اسلامی کا حکومت سے الگ ہونے کا امکان بڑھ گیا ۔اس حوالے سے جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت نے صوبائی تنظیم کے امیر کو حکومت سے الگ ہونے یا ہونے کا مکمل اختیار دے دیا۔یاد رہے جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف حکومت کی بہت بڑی اتحادی جماعت ہے اور اگر جماعت اسلامی حکومت سے الگ ہوتی ہے توتحریک انصاف کی حکومت ڈگمگا سکتی ہے

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں