87

یونیورسٹی آف چترال نے خزان سمسٹر 2017کیلئے بی ایس پروگراموں میں داخلے کا شیڈول جاری کردیا۔

چترال ( پ ر ) جامعہ چترال نے بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرام کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیاہے۔ یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق داخلے 11مختلف شعبوں میں دئے جائیں گے۔ داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 15ستمبر مقرر کردی گئی ہے پہلی میرٹ لسٹ 25ستمبر کوجاری ہوگی، اور انٹرویوز28ستمبر کوہونگے جبکہ دوسری میرٹ لسٹ 02اکتوبر کو لگائے جائیں گے جن کیلئے انٹرویو 04اکتوبر کوہونگے اور05اکتوبرکوداخلے مکمل کئے جائیں گے ۔اعلامیے کے مطابق بی ایس کے تمام پروگراموں میں کلاسزآغاز 09اکتوبر 2017سے کیاجائیگا۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں