تازہ ترین

چترال کو صاف و شفاف اور سچی سیاست کی راہ پر ڈالنا چاہتے ہیں ۔ ہمارے قائد جنرل پر ویز مشرف نے کسی بھی حالت میں حقیقت سے روگردانی نہیں کی ۔ سلطان وزیر

چترال ( نمائندہ آواز ) آل پاکستان مسلم لیگ چترال کے صدر سلطان وزیر نے کہا ہے ۔ کہ ہم ملک اور چترال کو صاف و شفاف اور سچی سیاست کی راہ پر ڈالنا چاہتے ہیں ۔ ہمارے قائد جنرل پر ویز مشرف نے کسی بھی حالت میں حقیقت سے روگردانی نہیں کی ۔ اس لئے اُن کی سیاست دورسری پارٹیوں سے بالکل مختلف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایون کی ممتاز شخصیت جندولہ خان کے ہاں لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ پارٹی کے سنئیر نائب صدور سابق ڈی ای او چترال شیر ولی خان اسیر ، سلطان نگاہ ، پیر زادہ ناصر علی شاہ اور سیکرٹری اطلاعات جی کے سریر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جنرل پرویز مشرف چترال کے ساتھ دلی محبت رکھتے ہیں ۔ یہاں کے لوگوں کو ہمیشہ عزت دی ، اور پوری دُنیامیں چترال کے لوگوں کو اچھے ناموں سے یاد کیا ۔ یہ اُن کی چترال سے ان مٹ لگاؤ کا زندہ ثبوت ہے ۔ کہ چترال کے لوگوں کی سفری مشکلات دیکھ کر اُن سے رہا نہ گیا ۔ اور لواری ٹنل جیسا عظیم منصوبہ تعمیر کیا ۔ جس کی بنا پر لوگوں کو مستقل بنیادوں پر آمدورفت کی مصیبتوں سے نجات مل گئی ۔ سلطان وزیر نے اس بات پر نہایت افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ پرویز مشرف کا نام استعمال کرکے اسمبلی تک پہنچنے والے ایم این اے چترال نے چار سالوں کے دوران بھول کر بھی پرویز مشرف کا نام نہیں لیا ۔ اور نہ پارٹی کو منظم کرنے کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نواز شریف نے چترال کو بہت کچھ دیا ۔ لیکن اپنی زبان کا غلط استعمال کرکے ہمیشہ چترال کے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ سنئیر نائب صدور شیر ولی خان اسیر اور سلطان نگاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنرل پرویز مشرف وہ شخصیت ہیں ۔ جنہوں نے اپنے اقتدار کے دوران ملک کو آزاد میڈیا دیا ۔ اور مختلف چینلز کی اجازت دے کر جمہوریت کا راستہ ہموار کیا ۔ جنہوں نے عوام کو مثبت سوچ فراہم کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پرویز مشرف چترال کو ایک ماڈل ضلع بنانا چاہتے تھے ۔ لیکن انہیں مہلت نہیں دی گئی ۔ اب وہ چترال کیلئے بہت کچھ کرنے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ لیکن ضرورت اس امر کی ہے ۔ کہ ہم اُن کی پارٹی کو موقع فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گذشتہ الیکشن میں چترال کے لوگوں نے پرویز مشرف کے احسانات کا بدلہ ووٹ کے ذریعے چکایا ۔ لیکن ووٹ لینے والوں نے بعد آزان پارٹی کے خلاف سازش کی ۔ جو کہ انتہائی قابل افسوس امر ہے۔ انہوں نے کہا ۔ ہم جنرل پرویز مشرف کی قیادت میں چترال کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں ۔ اور اس سلسلے میں چترال بھر میں پارٹی تنظیم سازی کرکے اُن کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا ۔ اور آیندہ الیکشن میں کامیابی اُن ہی کی ہو گی ۔ اس موقع سابق ممبر جندولہ خان نے مہمانوں اور علاقائی عمائدین کا شکریہ ادا کیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button